’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘۔۔۔68 برس بعددوبارہ چھاگیا۔۔۔مگر معاملہ کیا ہے؟
میرا دل یہ پکارے آجا
میرے غم کے سہارے آجا
بھیگا بھیگا ہے سماں ایسے میں ہے تو کہاں
تُو نہیں تو یہ رُت یہ ہوا کیا کروں
دور تجھ سے میں رہ کے بتا کیا کروں
سونا سونا ہے جہاں اب جاؤں میں کہاں
بس اتنا مجھے سمجھا جا
آندھیاں وہ چلیں آشیاں لُٹ گیا
پیار کا مسکراتا جہاں لُٹ گیا
اک چھوٹی سی جھلک میرے مٹنے تلک
اوچاند! مرے دکھلا جاجا
منہ چھپا کے مری زندگی رو رہی
دن ڈھلا بھی نہیں شام کیوں ہو رہی
تیری دنیا سے ہم لے کے چلے تیرا غم
دم بھر کے لئے تو آجا
فلم ہے ’’ناگن‘‘موسیقاروگلوکار ہیمنت کمار کے لیریکس کولتا منگیشکر نے آواز کاجادو جگاکر شائقین کے دلوںپر سحر طاری کردیا۔ یہ فلم1954 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ گانا وجنتی مالا پر فلم بند ہوا تھا،یہ گانا موسیقی کے لحاظ سے بہترین گانا تھا ۔تاہم اب 68 برس بعد دوبارہ وائرل ہوا تو1954 کی یاد تازہ ہوگئی۔
بالی وڈکی فلم ’ناگن‘ کا شمار بھی ایسی ہی فلموں کی فہرست میں ہوتا ہے،اس میں کل 13 گیت ہیں ، اس میں بین کا میوزک،’من
ڈولے میرا تن ڈولے،’’سن رسیا من بھسیا‘‘،‘‘یاد رکھنا پیار کی نشانی‘‘، ’’سن ری سکھی‘‘،’’میرا دل یہ پکارے‘‘،’’جادوگر سیاں‘‘،میرا بادل میں چھپ گیاچاند‘‘،’’تیری یاد میں جل کر دیکھ لیا‘‘،’’اونچی اونچی دنیا کی دیواریں‘‘ شامل ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ’’من ڈولے میرا تن ڈولے‘‘ مشہور ہوا۔ ’’میرادل یہ پکارے آجا‘‘بھی شائقین کے دل میں گھر کرگیا۔فلم’ناگن‘ میں وجنتی مالا کے رقص نے شائقین کوبہت زیادہ متاثر کیا۔
فلم ریلیز ہوئے68 برس ہوچکے ہیں ۔ بلیک اینڈ وائٹ کا دور ختم ہوا اور اب کلر کا دور ہے۔ سوشل میڈیا یعنی ڈیجیٹل میڈیا کاسحر ہے۔ نوجوان نسل اور کچھ نہ جانتی ہو لیکن سوشل میڈیا پرمیمز اور گانوں کی مکسنگ ضرور جانتی ہے۔ اسی میںایک تقریب میں ایک لڑکی اس گانے پر رقص کرتی ہے اور اتنی وائرل ہوتی ہے کہ اس کا ٹویٹر پر ٹرینڈ چلنے لگتا ہے۔ وہ لڑکی ہرطرف مشہور ہوجاتی ہے۔ کہانی یہاں تک ختم نہیںہوتی بلکہ اس فلم کے گانے کو دوبارہ سننے کا سلسلہ چل نکلتا ہے۔
اور تو اوربالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف بھی انٹرنیٹ پر وائرل گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے سحر میں مبتلا دکھائی دے
رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پرایک ریل اپلوڈ کی جس میں وہ اس گانے پر جلوہ گر ہیں۔انسٹاگرام پریہ ریل بہت سے لوگوںنے دیکھی اور پسندکی۔بیک گرائونڈ میں اصل گانے کا ری میک چلایاجارہا ہے۔کترینہ کیف کی اس ریل پر انسٹاگرام پر صارفین کی طرف سے تبصرے بھی کیے گئے۔کترینہ کیف فین پیج نے لکھا ’کترینہ آج سو کر اٹھیں اور انہوں نے انٹرنیٹ پر آگ لگانے کی ٹھان لی۔‘
بالی وڈکی اداکارہ کترینہ کیف کے بعد دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے بھی اس گانے پر اپنے انداز میںپرفارم کیا اور انسٹا
گرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی ۔مادھوری کی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے
ردعمل کا اظہار کیا
پاکستان کی اداکارہ حمیمہ ملک بھی مشہور ری مکس گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے سحرمیں میں مبتلا نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ حمیمہ اس گانے کو اپنا ہی ٹچ دیتے ہوئے ری مکس پر روبوٹک ڈانس کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر
شیئر کی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
اداکارہ ژالے سرحدی نے پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر مقبول گانے ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پردلچسپ تبصرہ کیا ۔ ژالے سرحدی نے اس گانے پر بڑے دلچسپ انداز میں اظہار خیال کیا۔ویڈیو میں ژالے سرحدی نے گانے کا پہلا مصرعہ تو بڑے خوشگوارانداز میں گایا، لیکن اگلے بول سے پہلے ہی اچانک ان کا مزاج کافی سخت ہوگیااور روایتی پنجابی میں بولیں’’بس کردو کانوںکےپردے ہی پھٹ گئے ہیں‘‘۔
سوشل میڈیا کی خوبصورت بات یہ ہے کہ کسی بھی ٹیلنٹ کا حامل کوئی فرد کوئی بھی آڈیشن دئے بغیر دنیا بھر میں مشہور ہو سکتا ہے۔اس لڑکی نے بھی یہ نہیںسوچا ہوگا کہ وہ جس گانے’’میرا دل یہ پکارے‘‘پر رقص کررہی ہے وہ وائرل ہوگااور اس کے ویوز بڑھیںگے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ گانا تو پہلے ہی وجنتی مالا کے رقص ،بین کی موسیقی ،لتا کی آواز اور بلیک اینڈ وائٹ دور سے ہی مقبول تھا بس اب سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی نے آج کی نسل میں بھی مقبول کردیا ہے۔
Ktrina madhuri umaima k sath sath nathoo or phatoo b is gany k sehar zda hony pr column he likh dala....😂😂😂
ReplyDelete